مڈٹرم انتخابات کی مہم میں اوباما کی واپسی، ٹرمپ اور ویوک راماسوامی پر کڑی تنقید
سابق صدر براک اوباما نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات کی مہم میں اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اوہائیو میں گورنر کے ریپبلکن امیدوار ویوک راماسوامی کو تنقید کا نشانہ بنایا،کلیولینڈ میں منعقدہ ریلی میں اوباما نے ڈیموکریٹک گورنر امیدوار ایمی ایکٹن اور سینیٹ کے امیدوار شیروڈ براؤن کی حمایت کی
اوباما نے راماسوامی کی اس انتخابی تشہیری مہم پر اعتراض کیا جس میں ڈیموکریٹک امیدوار ایمی ایکٹن کی والدہ کو موضوع بنایا گیا تھا،اوباما نے کہا کہ انسان کے اندر اتنا احساس ضرور ہونا چاہیے کہ وہ یہ سوچے کہ کوئی بھی سرکاری عہدہ حاصل کرنے کے لیے اتنی پستی تک نہیں گرنا چاہیے
سابق صدر نے ٹرمپ پر بھی الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2024 کی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے متعدد وعدے پورے نہیں کیے،ان کے مطابق ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں ملک کو الجھا بیٹھے ہیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں
اوباما نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی جانب سے کرائی جانے والی تزئین و آرائش پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی حالت ایسی بنا دی گئی ہے جیسے صدام حسین نے وہاں چیزکیک فیکٹری کھول لی ہو
اوباما نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کے مزید دو سال باقی ہیں اور امریکی نظام حکومت اسی طرح کام کرتا ہے





