Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

یورپ میں مسلمانوں کے خلاف شکوک و شبہات کو سیاسی جواز دینے کی کوشش، فلسطین کی حمایت بھی تنازعہ بن گئی

یورپ میں مسلمانوں کے خلاف شکوک و شبہات کو سیاسی جواز دینے کی کوشش، فلسطین کی حمایت بھی تنازعہ بن گئی

یورپ میں مسلمانوں کے سیاسی کردار، فلسطینیوں کی حمایت اور مذہبی آزادی کے بارے میں ایک نئی بحث شدت اختیار کر رہی ہے،برطانوی اخبار دی گارڈین میں شائع ہونے والے تجزیے میں یورپی امور کی ماہر شادا اسلام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی جنگ کے بعد یورپی سیاست میں مسلم تنظیموں اور شہری حقوق کے کارکنوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کا رجحان بڑھا ہے
تجزیے کے مطابق، یورپی پارلیمان میں یورپی پیپلز پارٹی کی حمایت سے منظور ہونے والی قراردادوں میں نام نہاد سیاسی اسلام اور مسلم تنظیموں کے جمہوری عمل میں کردار پر تشویش ظاہر کی گئی ہے،ناقدین کا کہنا ہے کہ بعض الزامات کے حق میں ٹھوس شواہد پیش کیے بغیر مسلم شہری تنظیموں کی وفاداری اور سرگرمیوں کو مشکوک قرار دینے سے مسلمانوں کی جمہوری شرکت متاثر ہو سکتی ہے
یورپی مسلم نوجوانوں کی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اس صورت حال پر اعتراض کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ جب مسلمان معاشرتی اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے تو انہیں الگ تھلگ رہنے کا طعنہ دیا جاتا ہے، لیکن جب وہ جمہوری عمل میں سرگرم ہوتے ہیں تو ان کے مقاصد پر سوال اٹھائے جاتے ہیں
تجزیے میں فلسطینیوں کے حق میں اظہارِ یکجہتی پر ہونے والی تنقید کو بھی اسی وسیع تر بحث کا حصہ قرار دیا گیا ہے،مصنفہ کے مطابق، غزہ کے معاملے پر انسانی حقوق اور سیاسی آزادی کے سوالات یورپی اداروں کے اندر بھی اختلافات پیدا کر رہے ہیں

قومی خبریں سے مزید