Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

مڈٹرم انتخابات: سٹہ لگانے والی منڈیوں میں ریپبلکنز کے حق میں معمولی تبدیلی، مگر ڈیموکریٹس کی پوزیشن اب بھی مضبوط

مڈٹرم انتخابات: سٹہ لگانے والی منڈیوں میں ریپبلکنز کے حق میں معمولی تبدیلی، مگر ڈیموکریٹس کی پوزیشن اب بھی مضبوط
واشنگٹن: امریکہ میں 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے صرف دو ہفتے سے کچھ زیادہ وقت پہلے،سٹہ قبول کرنے والی برطانوی اور بیرون ملک کی منڈیوں میں ریپبلکن پارٹی کے حق میں معمولی تبدیلی دیکھی گئی ہے،تاہم، برطانوی سٹے باز ادارے ولیم ہل کے مطابق، اس کے باوجود ان کے تجزیے میں ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں کامیابی کے لیے بہتر پوزیشن میں دیکھا جا رہا ہے
امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، شرطوں کی منڈیوں کے اندازے عوامی رائے کے جائزوں سے مختلف ہوتے ہیں، یہ منڈیاں براہ راست ووٹروں کی ترجیحات نہیں ناپتیں، بلکہ ان کے اندازوں پر شرط لگانے والوں کی سرگرمی اور رقم کی تقسیم بھی اثر انداز ہوتی ہے،اسی لیے ممکن ہے کہ شرطوں میں ریپبلکنز کے امکانات بڑھتے دکھائی دیں، جبکہ رائے عامہ کے بیشتر جائزوں میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہو
ولیم ہل کے ترجمان لی فیلپس نے یو ایس اے ٹوڈے کو بتایا کہ ریپبلکنز کے حق میں کچھ بڑی شرطیں لگائی گئی ہیں، جن میں کامیابی کے لیے طویل امکانات پیش کیے گئے تھے،ان کے مطابق، ریپبلکنز کا ایوانِ نمائندگان، سینیٹ اور وائٹ ہاؤس پر بیک وقت کنٹرول برقرار رکھنا ادارے کے لیے سب سے بڑا مالی نقصان ثابت ہو سکتا ہے
رپورٹ کے مطابق، ریپبلکنز کے حق میں لگائی جانے والی شرطوں کے باعث ڈیموکریٹس کی دونوں ایوانوں میں کامیابی کے امکان پر پیش کی جانے والی شرطوں کی شرح میں بھی معمولی تبدیلی آئی ہے،تاہم، فیلپس نے کہا کہ ان کے ادارے کا تجزیہ اب بھی ڈیموکریٹس کے حق میں ہے،ان کے بتائے گئے نرخوں کے مطابق، ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے کنٹرول کے لیے 1 کے مقابلے میں 16 کی شرح، جبکہ سینیٹ میں کامیابی کے لیے 1 کے مقابلے میں 2 کی شرح پیش کی گئی ہے۔
یہ اعداد شرطوں کی منڈیوں میں لگائی جانے والی رقم اور پیش کردہ نرخوں کی عکاسی کرتے ہیں، انہیں ووٹروں کی ترجیحات یا انتخابات کے یقینی نتائج کا متبادل نہیں سمجھنا چاہیے

قومی خبریں سے مزید