کیلیفورنیا میں 14 سروگیسی سے پیدا ہونے والے بچوں پر مبینہ تشدد، حویلی کو ’’House of horror ‘‘ قرار دے دیا گیا
کیلیفورنیا میں ایک جوڑے پر کم از کم 14 بچوں کے مبینہ جسمانی استحصال اور ایک گواہ کو مقدمے میں تعاون سے روکنے کے متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں،بعض بچوں کی عمر صرف دو ماہ بتائی گئی ہے
بی بی سی کے امریکی پارٹنر سی بی ایس نیوز کے مطابق جوڑے کو گرفتار کرکے پاساڈینا کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں دونوں نے اپنے خلاف عائد الزامات سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا
لاس اینجلس کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے اس مکان کو جہاں بچے رہ رہے تھے، ’’ہاؤس آف ہاررز‘‘ یعنی ’’خوف کی حویلی‘‘ قرار دیا ہے،حکام کے مطابق اس گھر میں رہنے والے بچوں کی تعداد اور ان کے حالات نے تفتیش کے دوران سنگین خدشات پیدا کیے
یہ مقدمہ خاص طور پر اس لیے غیر معمولی ہے کہ متاثرہ بچوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئے تھے،حکام کے مطابق بچوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے علاوہ ایک گواہ کو معاملے کی اطلاع دینے یا تحقیقات میں تعاون کرنے سے روکنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے
جوڑے نے عدالت میں الزامات سے انکار کیا ہے، اس لیے مقدمے میں سامنے آنے والے دعوے فی الحال الزامات ہیں اور عدالت میں ثابت ہونا باقی ہیں،کیس کی مزید کارروائی میں یہ واضح ہوگا کہ بچوں کے ساتھ کیا ہوا، گھر میں ان کی دیکھ بھال کس طرح کی جارہی تھی اور مبینہ بدسلوکی کے ذمہ دار کون تھے





