Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ترکی میں اپوزیشن کے مضبوط گڑھ ازمیر کے میئر نے اردوان کی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی

ترکی میں اپوزیشن کے مضبوط گڑھ ازمیر کے میئر نے اردوان کی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی

ترکی کے تیسرے بڑے شہر ازمیر کے میئر جمیل توغائے نے حزب اختلاف سے علیحدگی اختیار کرکے صدر رجب طیب اردوان کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، اے کے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے،یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی کی اپوزیشن جماعتوں اور ان کے منتخب نمائندوں کے خلاف گرفتاریوں اور مقدمات کی کارروائیاں بڑھ رہی ہیں
جمیل توغائے کی اے کے پی میں شمولیت کا اعلان خود اردوان نے انقرہ میں پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس کے دوران کیا،اجلاس براہ راست ٹی وی پر نشر کیا گیا، جہاں اردوان نے ازمیر کے میئر کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اے کے پی کا بیج بھی لگایا
توغائے کا فیصلہ اس لیے بھی نمایاں ہے کہ وہ اس سے قبل اپنی سیاسی وابستگی تبدیل نہ کرنے کا عزم ظاہر کرچکے تھے،ازمیر طویل عرصے سے ترکی میں سیکولر اور اپوزیشن سیاست کا مضبوط مرکز سمجھا جاتا ہے اور اردوان کی اے کے پی کو یہاں طویل عرصے سے سیاسی مزاحمت کا سامنا رہا ہے
گارڈین کےمطابق ازمیر میں توغائے کے فیصلے پر بعض شہریوں نے شدید غصے اور مایوسی کا اظہار کیا،
توغائے کی سیاسی تبدیلی ایسے ماحول میں ہوئی ہے جس میں ترکی کی اپوزیشن پہلے ہی شدید دباؤ کا سامنا کر رہی ہے،مبصرین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے میئرز اور منتخب عہدیداروں کے خلاف گرفتاریوں اور مقدمات کی ایک بڑی تعداد سیاسی نوعیت کے سوالات پیدا کر رہی ہے، جبکہ حکومت ان کارروائیوں کو قانونی عمل کا حصہ قرار دیتی ہے

قومی خبریں سے مزید