Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ویٹیکن کے اعلیٰ سفارتی نمائندے آرچ بشپ گالاگر آج پاکستان پہنچیں گے، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن پر بات چیت ہوگی

ویٹیکن کے اعلیٰ سفارتی نمائندے آرچ بشپ گالاگر آج پاکستان پہنچیں گے، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن پر بات چیت ہوگی

ویٹیکن کے سیکریٹری برائے ریاستی و بین الاقوامی تنظیموں سے تعلقات آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر 8 سے 10 اکتوبر تک پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ہورہا ہے
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہولی سی کے سیکریٹری برائے ریاستی و بین الاقوامی تنظیموں سے تعلقات پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ان کے دورے کا وقت بھی اہم ہے کیونکہ پاکستان اور ہولی سی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 75 سال مکمل ہورہے ہیں دونوں فریقوں کے درمیان سفارتی تعلقات 1951 میں قائم ہوئے تھے
دفتر خارجہ کے مطابق آرچ بشپ گالاگر اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ بین المذاہب ہم آہنگی، بین المذاہب مکالمے، امن اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ویٹیکن کے اعلیٰ سفارتی نمائندے کی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے، جبکہ وہ پاکستان میں موجود کیتھولک مسیحی برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے
پاکستان اور ہولی سی کے درمیان طویل عرصے سے سفارتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں جانب سے مذہبی و ثقافتی تعاون، باہمی مکالمے اور مختلف علاقائی و عالمی معاملات پر رابطہ جاری رہا ہے موجودہ دورہ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ، تعاون اور اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا
دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کو خاص اہمیت حاصل ہوگی پاکستان میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی برادریوں کے درمیان مکالمے اور باہمی احترام کے فروغ کے حوالے سے بھی ویٹیکن کے ساتھ رابطہ اہم سمجھا جاتا ہے
یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان اور ویٹیکن اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جس کے باعث آرچ بشپ گالاگر کا دورہ دونوں جانب کے سفارتی تعلقات میں ایک اہم موقع قرار دیا جارہا ہے

قومی خبریں سے مزید