اسرائیلی انتخابات میں 7 اکتوبر کا حملہ سیاسی مہم کا مرکزی موضوع بن گیا
اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سیاسی مخالفین نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کو اپنی انتخابی مہم کا مرکزی موضوع بنا لیا ہے
اے پی کے مطابق انتخابی پوسٹرز، جلسوں اور ٹی وی مباحثوں میں بار بار 7 اکتوبر کا حوالہ دیا جا رہا ہے،یہ حملہ اسرائیل کی تاریخ کی بدترین سکیورٹی ناکامی قرار دیا گیا تھا اور اس کے بعد ملک طویل جنگوں میں داخل ہوا
نیتن یاہو کے مخالفین کا مؤقف ہے کہ حملے سے پہلے کی سکیورٹی ناکامیوں کی سیاسی ذمہ داری وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے اور انہیں اس کا جواب دینا چاہیے،نیتن یاہو کے حامی اس کے برعکس فوجی قیادت کو ناکامی کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے بعد کے بحران سے اسرائیل کو نکالنے میں اہم کردار ادا کیا
تجزیہ کاروں کے مطابق 7 اکتوبر کا واقعہ اسرائیلی ووٹرز کے لیے اب بھی گہرا جذباتی اور سیاسی اثر رکھتا ہے اور 27 اکتوبر کا انتخاب نیتن یاہو کے طویل سیاسی کیریئر کے لیے اہم مرحلہ بن گیا ہے





