Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

برازیل کے صدارتی انتخابات کا فیصلہ دوسرے مرحلے میں، فلیویو بولسونارو کو لولا پر برتری

برازیل کے صدارتی انتخابات کا فیصلہ دوسرے مرحلے میں، فلیویو بولسونارو کو لولا پر برتری

برازیل کے صدارتی انتخابات میں دائیں بازو کے امیدوار فلیویو بولسونارو نے پہلے مرحلے میں موجودہ صدر لولا ڈی سلوا سے زیادہ ووٹ حاصل کر لیے، تاہم کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا، جس کے باعث صدر کے انتخاب کا فیصلہ اب دوسرے مرحلے میں ہوگا
99 فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق فلیویو بولسونارو کو 47.03 فیصد جبکہ لولا ڈی سلوا کو 45.16 فیصد ووٹ ملے ہیں،دونوں امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلے کا انتخاب 25 اکتوبر کو ہوگا
فلیویو بولسونارو سابق دائیں بازو کے صدر جائر بولسونارو کے بیٹے ہیں، جو گزشتہ صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد مبینہ طور پر اقتدار پر قبضے کی ناکام کوشش کی منصوبہ بندی کے جرم میں 27 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں
حالیہ انتخابی مہم کے دوران صدر لولا معمولی برتری کے ساتھ آگے تھے، تاہم پہلے مرحلے کے نتائج میں فلیویو بولسونارو کی کارکردگی توقعات سے بہتر رہی
پہلے مرحلے میں کئی دیگر صدارتی امیدوار بھی میدان سے باہر ہو گئے ہیں، جن میں دائیں بازو کے امیدوار بھی شامل ہیں،اب ان امیدواروں کے ووٹرز دوسرے مرحلے میں کس امیدوار کی حمایت کرتے ہیں، یہ انتخابی نتیجے کے لیے اہم ہوگا
فلیویو بولسونارو کی لبرل پارٹی نے پہلے مرحلے میں گورنروں، سینیٹروں اور وفاقی نمائندوں کی نشستوں پر بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے باعث برازیل کی آئندہ کانگریس میں اس جماعت کے اثر و رسوخ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
برازیل کے دوسرے مرحلے کا انتخاب 25 اکتوبر کو ہوگا، جس میں فلیویو بولسونارو اور لولا ڈی سلوا میں سے ایک ملک کا اگلا صدر منتخب ہوگا

قومی خبریں سے مزید