مہلک انجیکشن سے پھانسی ناکام، ٹینیسی میں باقی تمام پھانسیاں روک دی گئیں
امریکی ریاست ٹینیسی میں کرسٹا پائیک کو مہلک انجیکشن کے ذریعے پھانسی دینے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد گورنر بل لی نے ریاست میں آئندہ ہونے والی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا ہے،پائیک کو انجیکشن کے باوجود موت واقع نہ ہونے پر ہسپتال منتقل کرنا پڑاتھا
گورنر نے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے،خاص توجہ مہلک انجیکشن میں استعمال ہونے والی دوا اور اس کے طریقہ کار پر ہے، کیونکہ ریاستی محکمہ اصلاح کے مطابق مقررہ پروٹوکول پر مکمل عمل کیا گیا تھا اور دوا ماضی میں مؤثر ثابت ہوتی رہی ہے
اس فیصلے کے باعث گیری وین سٹن کی 3 دسمبر کو مقررہ پھانسی بھی روک دی گئی ہے،سٹن کو ایک قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور اب اس کی نئی تاریخ تحقیقات کے نتائج کے بعد ہی طے ہوگی





