Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ممدانی کا یہودی مخالف نفرت سے نمٹنے کا منصوبہ، اسرائیل کے ذکر سے گریز پر نئی بحث

ممدانی کا یہودی مخالف نفرت سے نمٹنے کا منصوبہ، اسرائیل کے ذکر سے گریز پر نئی بحث

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شہر میں یہودی مخالف نفرت اور تعصب سے نمٹنے کے لیے پہلا جامع بلدیاتی منصوبہ پیش کردیا ہے، جس میں عبادت گاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے سے لے کر سرکاری اسکولوں میں یہودی تاریخ اور تعلیم پر زیادہ توجہ دینے تک متعدد اقدامات شامل ہیں

33 صفحات پر مشتمل منصوبے میں اسرائیل کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، جس پر ممدانی کے ناقدین نے سوال اٹھایا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور غزہ کا تنازعہ نیویارک کی یہودی برادری کے اندر یہودی مخالف جذبات سے متعلق موجودہ بحث کا اہم حصہ ہے
دوسری جانب منصوبے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہودیوں کے خلاف نفرت کو اسرائیلی ریاست یا اس کی پالیسیوں کے ساتھ جوڑنے سے گریز کرنا درست ہے اور یہ منصوبہ یہودی شناخت اور تحفظ کو اسرائیل کے بارے میں سیاسی اختلاف سے الگ رکھتا ہے
ممدانی کی اسرائیل اور فلسطین کے بارے میں طویل عرصے سے واضح پوزیشن ان کی سیاسی زندگی میں مسلسل تنازعہ کا باعث رہی ہے،وہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے رہے ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دیتے رہے ہیں،ان مؤقف کے باعث نیویارک کی یہودی برادری میں ان کے بارے میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے، جبکہ ناقدین ان پر یہ الزام بھی عائد کرتے رہے ہیں کہ ان کی سیاسی زبان یہودی مخالف جذبات کو بڑھا سکتی ہے،ممدانی ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے یہودی مخالف نفرت کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتے ہیں

قومی خبریں سے مزید