Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

SNAP کے قواعد میں آج سے بڑی تبدیلیاں، لاکھوں امریکی متاثر ہوں گے

SNAP کے قواعد میں آج سے بڑی تبدیلیاں، لاکھوں امریکی متاثر ہوں گے

امریکا میں وفاقی غذائی امدادی پروگرام SNAP کے تحت یکم اکتوبر سے نئی تبدیلیاں نافذ ہو رہی ہیں،ابتدا میں زیادہ تر مستحق خاندانوں کو مہنگائی کے حساب سے ماہانہ امداد میں معمولی اضافہ ملے گا، تاہم آنے والے مہینوں میں اہلیت کے سخت تقاضے اور انتظامی تبدیلیاں بہت سے خاندانوں کے لیے SNAP امداد ختم ہونے کا سبب بن سکتی ہیں
48 ریاستوں میں ایک فرد پر مشتمل گھرانے کے لیے زیادہ سے زیادہ ماہانہ SNAP رقم 298 ڈالر سے بڑھ کر 306 ڈالر ہو گئی ہے، یعنی ماہانہ 8 ڈالر اضافہ اے بی سی نیوز کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق قانون کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران اندازاً 50 لاکھ امریکی، جن میں 10 لاکھ سے زیادہ بچے شامل ہیں، SNAP امداد سے محروم ہو چکے ہیں
نئی تبدیلیوں کا اثر صرف رقم میں اضافے تک محدود نہیں،آنے والے مہینوں میں بعض افراد کے لیے کام سے متعلق شرائط سخت ہوں گی، جبکہ ریاستوں کے لیے پروگرام کے انتظام اور نگرانی کے طریقہ کار میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں،اس کے نتیجے میں SNAP سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی تعداد مزید کم ہونے کا امکان ہے

قومی خبریں سے مزید