Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

کرپشن کے خلاف چھاپوں نے لاہور پولیس کا تفتیشی نظام تقریباً 50 فیصد سست کر دیا

کرپشن کے خلاف چھاپوں نے لاہور پولیس کا تفتیشی نظام تقریباً 50 فیصد سست کر دیا

لاہور پولیس کا تفتیشی نظام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مبینہ کرپٹ افسران کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے بعد تقریباً 50 فیصد سست پڑ گیا ہے، جبکہ تفتیشی افسران نے عملاً کام روک دیا ہے
رپورٹ کے مطابق اس صورتحال نے پولیس کے تفتیشی نظام میں رشوت پر انحصار کو بھی نمایاں کردیا ہے،تفتیشی اخراجات کے لیے بجٹ انتہائی کم ہونے کے باعث کئی مقدمات میں شکایت کنندگان اور ملزمان دونوں سے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن سمیت دیگر اخراجات کے نام پر رقم وصول کیے جانے کی اطلاعات ہیں
ذرائع کے مطابق تفتیشی افسران نے مبینہ طور پر رقم دینا بند کردی ہے، جبکہ پراسیکیوشن عملہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نظام میں خرابی کو کام میں تاخیر کی وجہ قرار دے رہا ہے،ایک سینئر افسر نے صورتحال کو لاہور پولیس کے تفتیشی شعبے کے لیے پیچیدہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ حکام کے اجلاسوں میں معاملہ زیر بحث آچکا ہے، تاہم تاحال کوئی حل سامنے نہیں آیا

قومی خبریں سے مزید