قتل کا ملزم 15 سال بعد آذربائیجان سے پاکستان واپس پہنچ گیا
گجرات پولیس نے قتل کے ایک مقدمے میں 15 سال سے مطلوب ملزم شیر افغان کو انٹرپول کے ذریعے آذربائیجان سے پاکستان واپس لانے کا دعویٰ کیا ہے
پولیس کے مطابق لال وری گاؤں کے رہائشی شیر افغان نے 2011 میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا،ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر صدر گجرات پولیس نے ملزم کی واپسی کے لیے کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں اسے آذربائیجان سے واپس لایا گیا،ملزم اس وقت گجرات پولیس کی حراست میں ہے





