Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کی لیسکو پر کرپشن اور صارفین کے استحصال کے الزامات پر برہمی

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کی لیسکو پر کرپشن اور صارفین کے استحصال کے الزامات پر برہمی

قصور میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) پر مبینہ کرپشن اور صارفین کے استحصال کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے
چونیاں کے علاقے اللہ آباد کے اسلام پورہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ علاقے میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران لیسکو کے ایک اہلکار پر تشدد کے الزام میں چھ دیہاتیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد لیسکو نے ایف آئی آر میں نامزد پانچ افراد کے گھروں کی بجلی منقطع کر دی
ملک احمد خان کے مطابق زخمی ہونے والے لیسکو اہلکار نے ایف آئی آر میں نامزد ایک شہری سے اس کے گھر کے سامنے موجود ہائی ٹینشن تاریں ہٹانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے لیے تھے، تاہم رقم لینے کے باوجود اہلکار مبینہ طور پر کام کرنے سے گریزاں تھا
اسپیکر نے لیسکو کے معاملات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صارفین کے ساتھ زیادتی اور مبینہ بدعنوانی کسی صورت قابل قبول نہیں ہونی چاہیے

قومی خبریں سے مزید