Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

پنجاب میں اسموگ کے خلاف رات کی ٹیمیں اور ڈرونز متحرک، 5 بھٹیاں مسمار، 9 سیل

پنجاب میں اسموگ کے خلاف رات کی ٹیمیں اور ڈرونز متحرک، 5 بھٹیاں مسمار، 9 سیل

لاہور:پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اسموگ سے پہلے آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے رات کی خصوصی ٹیمیں اور ڈرون نگرانی شروع کر دی ہے،موٹروے کے اہم راستوں سے ملحق اضلاع میں خاص طور پر فصلوں کی باقیات جلانے والے مقامات کی نگرانی کی جا رہی ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 431 اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 5 مسمار، 9 سیل اور 9 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 14 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا
صنعتی آلودگی کے خلاف 269 یونٹس کی جانچ ہوئی، 11 یونٹس سیل، ایک مقدمہ درج اور 12 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،پلاسٹک کے خلاف 309 کارروائیوں میں 17 مقامات سیل اور 1,297 کلوگرام پلاسٹک ضبط کیا گیا جبکہ 1 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانہ ہوا
تعمیراتی مقامات سے اٹھنے والی گرد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، جبکہ ریسٹورنٹس اور دیگر اداروں میں دھوئیں کے اخراج کے لیے لازمی سکشن ہڈز کی جانچ کے دوران 245 معائنے کیے گئے، 34 مقامات سیل اور 2 لاکھ 11 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا
EPA کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ نیر شیخ نے فیلڈ ٹیموں کو آلودگی کے ذرائع پر مسلسل نظر رکھنے اور خلاف ورزی سامنے آنے پر فوری کارروائی کی ہدایت کی

قومی خبریں سے مزید