سعودی عرب نے یانبع سے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کر دیں
سعودی عرب نے مشرقی مغربی پائپ لائن کی بحالی کے بعد بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے خام تیل کے ٹینکروں کی لوڈنگ دوبارہ شروع کر دی ہے، جس سے مشرق وسطیٰ سے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی بہتر ہونے کی توقع پیدا ہوئی ہے
رائٹرز کے مطابق سعودی آرامکو نے صارفین کو اکتوبر کے لیے ینبع سے تیل کی لوڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں بھی ایک کارگو وہاں سے روانہ کیا گیا تھا
ینبع سے تیل کی ترسیل 11 ستمبر کو اس وقت روک دی گئی تھی جب پائپ لائن پر ڈرون حملہ ہوا،سعودی عرب نے ان حملوں کا الزام حوثیوں پر عائد کیا تھا،ایسٹ ویسٹ پائپ لائن گزشتہ منگل کو دوبارہ فعال ہوئی، جس کے بعد ینبع سے تیل کی برآمدات بحال کر دی گئیں
ینبع کی بندش کے باعث عالمی تیل سپلائی پر دباؤ بڑھا تھا، تاہم سعودی برآمدات کی بحالی سے عالمی منڈی میں رسد بہتر ہونے اور تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہونے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں





