نیو اورلینز کی جج نے رئیل اسٹیٹ خبر پر سی بی ایس چینل کے خلاف پولیس شکایت درج کرا دی
نیو اورلینز کی فوجداری عدالت کی جج کیمیا ہومز نے مقامی سی بی ایس سے منسلک ٹی وی اسٹیشن WWL Louisiana کے خلاف پولیس شکایت درج کرا دی، جس نے جج سے متعلق ایک رئیل اسٹیٹ لین دین کی تحقیقات پر مبنی رپورٹ نشر کی تھی
تحقیقاتی رپورٹر ڈیوڈ ہیمر کے مطابق جج کی شکایت میں قانون کی ایک ایسی شق کا حوالہ دیا گیا ہے جو اب فوجداری سزا کا باعث نہیں بنتی،شکایت کا تعلق اس رپورٹ سے ہے جس میں جج ہومز کے ایک جائیداد کے لین دین کو جانچ پڑتال کے تحت لایا گیا تھا
یہ واقعہ لوزیانا میں صحافیوں اور عدالتی نظام کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سلسلے کی ایک نئی کڑی ہے،جولائی میں اسی اسٹیشن کے تحقیقاتی پروڈیوسر ڈینی مونٹی وردے اور اسٹیشن کی وکیل ایلانا بائزر کو نیو اورلینز کی فوجداری عدالت میں ایک خبر کی کوریج کے دوران ہتھکڑیاں لگا دی گئی تھیں
اگست میں بھی لوزیانا سپریم کورٹ کے جسٹس جیف ہیوز کی جانب سے اخبار The Advocate کے خلاف دائر مقدمے میں ریاستی عدالت کی جیوری نے انہیں $300,000 ہرجانے کا فیصلہ سنایا تھا





