Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

بی بی سی نے ’سفید فام بالادستی‘ سے جوڑنے والا متنازعہ مضمون ویب سائٹ سے ہٹا دیا

بی بی سی نے ’سفید فام بالادستی‘ سے جوڑنے والا متنازعہ مضمون ویب سائٹ سے ہٹا دیا

بی بی سی نے ناخنوں پر رنگ یا ڈیزائن نہ بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ’’سفید فام بالادستی کے حسن کے معیار‘‘ سے جوڑنے والا مضمون اپنی ویب سائٹ سے مستقل طور پر ہٹا دیا ہے
27 ستمبر کو شائع ہونے والے مضمون میں ’’ننگے ناخنوں‘‘ کے رجحان اور سوشل میڈیا و فیشن شوز میں اس کی مقبولیت کا جائزہ لیا گیا تھا،مضمون میں اس رجحان پر تنقید بھی شامل تھی اور کہا گیا تھا کہ اس سے نمایاں اور رنگین نیل آرٹ کو بدنام کرنے کا تاثر پیدا ہو سکتا ہے،مضمون میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ نیل آرٹ کی جڑیں سیاہ فام، لاطینی اور ایشیائی برادریوں میں ملتی ہیں
بی بی سی نے بعد میں کہا کہ ادارتی جائزے کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مضمون ادارے کے ادارتی معیار پر پورا نہیں اترتا، اس لیے اسے ویب سائٹ سے مستقل طور پر ہٹا دیا گیا،مضمون کو امریکہ اور برطانیہ کے ذرائع ابلاغ میں بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا

قومی خبریں سے مزید