Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہنگری کی عدالت نے جرمن اینٹی فاشسٹ کارکن کی سزا 8 سے 7 سال کر دی

ہنگری کی عدالت نے جرمن اینٹی فاشسٹ کارکن کی سزا 8 سے 7 سال کر دی

ہنگری کی اپیل عدالت نے 2023 میں بوڈاپیسٹ میں انتہائی دائیں بازو کے حامیوں پر حملوں کے الزام میں سزا پانے والی جرمن شہری مایا ٹی کی قید کی مدت 8 سال سے کم کرکے 7 سال کر دی ہے
مایا ٹی ان اینٹی فاشسٹ کارکنوں کے گروپ میں شامل تھیں جو انتہائی دائیں بازو کی ریلی کے خلاف احتجاج کے لیے ہنگری پہنچے تھے،انہیں دسمبر 2023 میں برلن سے گرفتار کیا گیا اور بعد میں مقدمے کے لیے ہنگری منتقل کیا گیا،فروری میں نچلی عدالت نے انہیں 8 سال قید کی سزا سنائی تھی
استغاثہ کے مطابق مایا ٹی ایک انتہائی بائیں بازو کے گروپ کا حصہ تھیں جس نے انتہائی دائیں بازو کے حامیوں کے خلاف تشدد کا منصوبہ بنایا تھا اور ایسے آلات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی جو جان لیوا ثابت ہو سکتے تھے
اپیل عدالت کے جج نے سزا میں کمی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دو الزامات میں سے ایک میں مایا ٹی کو مرکزی شریکِ جرم کے بجائے معاون سمجھا جانا چاہیے اور انہیں منظم جرائم پیشہ گروہ کا حصہ قرار نہیں دیا جا سکتا

قومی خبریں سے مزید