Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ممدانی نے نیویارک کو یہود مخالف شہر بنادیا، وہ جھوٹ پھیلا رہے،اقوام متحدہ میں نتن یاہوُ حسب وعدہ ممدانی مئیر نیویارک پر برس پڑے

ممدانی نے نیویارک کو یہود مخالف شہر بنادیا، وہ جھوٹ پھیلا رہے،اقوام متحدہ میں نتن یاہوُ حسب وعدہ ممدانی مئیر نیویارک پر برس پڑے

نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے ان پر اسرائیل کے خلاف جھوٹ پھیلانے اور یہودیوں کو نیویارک میں غیر محفوظ محسوس کرانے کا الزام عائد کیا
نیتن یاہو نے ممدانی کو ’’نیویارک کا یہود مخالف میئر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ممدانی نے بار بار اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے
انہوں نے ممدانی سے کہا: ’’آپ نے مجھے یہاں آنے سے روکنے کی کوشش کی، آپ نے مجھے خاموش کرانے کی کوشش کی، لیکن آپ مجھے خاموش نہیں کرا سکتے اور نہ ہی سچ کو خاموش کرا سکتے ہیں”
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ممدانی کے میئر منتخب ہونے کے بعد نیویارک میں بہت سے یہودی خود کو پہلے کے مقابلے میں غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں،ان کے بقول، یہودیوں نے انہیں بتایا کہ ’’یہ وہ شہر نہیں رہا جسے ہم جانتے تھے، یہ اتنی تیزی سے بدل گیا ہے”
اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیل پر نسل کشی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسرائیل نے نسل کشی نہیں کی، اسرائیل نے نسل کشی کو روکا ہے،”انہوں نے ممدانی کے حماس سے متعلق مبینہ روابط کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیل نے حماس کو نہ روکا ہوتا تو وہ اسرائیلیوں کو قتل کر دیتی،یہ نیتن یاہو کا مؤقف ہے، جبکہ ممدانی اسرائیلی کارروائیوں کو غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی قرار دیتے رہے ہیں
نیتن یاہو نے ممدانی اور دیگر ناقدین پر اسرائیل اور یہودیوں کے بارے میں ’’جھوٹ‘‘ پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ ایسے بیانات کے حقیقی نتائج سامنے آتے ہیں،ممدانی نے جواباً کہا کہ نیتن یاہو نے اپنی تقریر میں ایسے الزامات دہرائے جنہیں وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو درست ثابت کرنے کی کوشش سمجھتے ہیں

قومی خبریں سے مزید