گوادر میں پاک ایران سرحد کے قریب این ایل سی کے 4 ملازمین فائرنگ سے ہلاک

گوادر میں پاک ایران سرحد کے قریب این ایل سی کے 4 ملازمین فائرنگ سے ہلاک

گوادر ضلع میں پاک ایران سرحد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل لاجسٹکس سیل کے 4 ملازمین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز بارڈر پوسٹ نمبر 250 کے قریب پیش آیا، جو جیوانی تحصیل سے تقریباً 60 کلومیٹر دور واقع ہے
پولیس کے مطابق این ایل سی کے ملازمین ایک پک اپ گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی حملے کے بعد ملزمان نے گاڑی کو بھی آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی
حکام کے مطابق مقتول ملازمین مبینہ طور پر بڑی رقم لے کر جارہے تھے حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد یہ رقم بھی اپنے قبضے میں لے لی تاہم پولیس نے ابھی تک حملے کے محرکات اور ملزمان کی شناخت کے بارے میں کوئی حتمی معلومات جاری نہیں کیں
واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے میں کارروائی شروع کردی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے پاک ایران سرحد کے قریب بلوچستان کا یہ علاقہ ماضی میں بھی مسلح حملوں اور سکیورٹی کے واقعات کے باعث حساس رہا ہے، جس کے باعث سرحدی شاہراہوں پر سفر کرنے والی گاڑیوں کی حفاظت ایک اہم مسئلہ بنی ہوئی ہے

قومی خبریں سے مزید