مشی گن میں مسلمان امیدوار عبدالسید کی سینیٹ مہم قومی توجہ کا مرکز، ریپبلکن اکثریت کے لیے مقابلہ سخت

مشی گن میں مسلمان امیدوار عبدالسید کی سینیٹ مہم قومی توجہ کا مرکز، ریپبلکن اکثریت کے لیے مقابلہ سخت

مشی گن سے امریکی سینیٹ کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار عبدالسید اس وقت 2026 کے اہم ترین انتخابی مقابلوں میں سے ایک کا حصہ بن چکے ہیں،وہ امریکی تاریخ میں کسی بڑی جماعت کی جانب سے سینیٹ کے لیے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان امیدوار ہیں، اور ان کی کامیابی کی صورت میں سینیٹ میں مسلمان امریکی نمائندگی ایک نئی سطح تک پہنچ جائے گی،ریپبلکن پارٹی کو پہلے سینیٹ میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کا زیادہ اعتماد تھا، لیکن اب متعدد اہم ریاستوں میں مقابلے سخت ہونے سے سینیٹ کے کنٹرول کی جنگ کھل گئی ہے، جس میں مشی گن بھی اہم ریاست بن گیا ہے
عبدالسید کی مہم محض انتخابی مقابلہ نہیں بلکہ مسلمان امریکیوں کی سیاسی نمائندگی اور ان کے خلاف بڑھتی ہوئی سیاسی بیان بازی کے باعث بھی قومی بحث کا حصہ بن رہی ہے،حالیہ ہفتوں میں ان کے خلاف اسلام مخالف حملوں اور بیانات پر بھی توجہ مرکوز ہوئی ہے، جبکہ مسلم امریکی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مسلم سیاسی نمائندگی تاریخی سطح تک پہنچ چکی ہے

قومی خبریں سے مزید