امریکی کانگریس کے نقشۂ انتخاب میں ریپبلکنز کو بڑا دھچکا، مسوری اور میری لینڈ میں ڈیموکریٹس کو اہم کامیابی
مسوری کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو ریپبلکنز کی جانب سے تیار کردہ نئے کانگریسی انتخابی نقشے کو مسترد کر دیا، جس کے ذریعے پارٹی کو رواں موسمِ خزاں کے انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی ایک اضافی نشست حاصل ہونے کی توقع تھی،عدالت نے متفقہ فیصلے میں قرار دیا کہ یہ نقشہ استعمال نہیں کیا جا سکتا، جس سے ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکن اکثریت ختم کرنے کی کوشش میں اہم فائدہ حاصل ہوا ہے
عدالت نے نومبر کے بیلٹ پر ایک ریفرنڈم بھی شامل کرنے کی منظوری دی، جس میں مسوری کے ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ آئندہ انتخابات میں ریپبلکن حمایت یافتہ نقشہ استعمال کیا جائے یا نہیں
اسی روز میری لینڈ میں بھی ریپبلکنز کو دھچکا لگا،ریاست کی سپریم کورٹ نے ری ڈسٹرکٹنگ سے متعلق ریفرنڈم نومبر کے بیلٹ پر لانے کی راہ ہموار کر دی،مجوزہ منصوبے کا مقصد 2028 کے انتخابات تک ریاست کی ریپبلکن جماعت کے پاس موجود واحد ایوانِ نمائندگان کی نشست ختم کرنا ہے
دونوں ریاستوں کے فیصلے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کانگریس کے ایوانِ نمائندگان پر آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی حلقوں کی نئی حدبندی ملک گیر سیاسی جنگ کا اہم محاذ بن چکی ہے





