جان فیٹر مین پر سینیٹ کی ذمہ داریاں نظرانداز کرنے کے الزامات، ساتھی ڈیموکریٹس سے دوری اور اسرائیل نواز حلقوں سے قربت بھی موضوعِ بحث
امریکی سینیٹر جان فیٹر مین کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ میں ان کے سینیٹر کی حیثیت سے فرائض، حلقۂ انتخاب سے رابطوں اور اپنی جماعت کے ساتھیوں کے ساتھ تعلقات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق فیٹر مین، جو منقسم کانگریس میں ممکنہ طور پر فیصلہ کن ووٹ بن سکتے ہیں، اپنے حلقے کے لوگوں سے ملاقاتوں سے گریز کرتے اور اپنے دفتر میں عملے کی مسلسل تبدیلیوں سے دوچار رہے ہیں
رپورٹ میں ایک واقعے کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں دیہی پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے 3 مفلوج سابق فوجی طویل انتظار کے بعد فیٹر مین کے دفتر پہنچے تاکہ ان کی طبی نگہداشت بہتر بنانے سے متعلق قانون سازی پر بات کرسکیں
رپورٹ کے مطابق فیٹر مین نے بعض ڈیموکریٹس سے فاصلہ بڑھایا ہے، جبکہ اسرائیل کے حامی سیاسی حلقوں سے ان کی قربت بھی پارٹی کے اندر توجہ کا باعث بنی ہوئی ہے،ان کا سیاسی رویہ ایسے وقت میں اہمیت اختیار کر گیا ہے جب سینیٹ میں معمولی فرق سے کسی ایک سینیٹر کا ووٹ اہم قانون سازی کا رخ بدل سکتا ہے





