امریکہ میں منشیات کی زائد مقدار سے اموات میں اچانک بڑی کمی، مگر ماہرین اب بھی وجہ تلاش کر رہے ہیں

امریکہ میں منشیات کی زائد مقدار سے اموات میں اچانک بڑی کمی، مگر ماہرین اب بھی وجہ تلاش کر رہے ہیں

امریکہ میں منشیات کی زائد مقدار لینے سے ہونے والی اموات میں گزشتہ دو برس کے دوران نمایاں کمی آئی ہے، تاہم ماہرین کے لیے اس اچانک تبدیلی کی مکمل وجہ اب بھی واضح نہیں
2021 سے 2023 تک امریکہ میں ہر سال 105,000 سے زیادہ افراد منشیات کی زائد مقدار کے باعث ہلاک ہوئے، جو کورونا وبا سے پہلے کی بلند شرح سے بھی کہیں زیادہ تھا،لیکن 2024 میں ایسی اموات میں تقریباً 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 2025 کے ابتدائی اعداد و شمار مزید نمایاں کمی کی نشاندہی کرتے ہیں
یہ رجحان صرف امریکہ تک محدود نہیں،اسکاٹ لینڈ میں 2024 کے دوران زائد مقدار سے ہونے والی اموات 13 فیصد اور کینیڈا میں 9 فیصد کم ہوئیں
ماہرین کے مطابق فینٹانائل سے متعلق رجحانات میں تبدیلی، علاج اور نشہ چھوڑنے کی خدمات تک بہتر رسائی، اور منشیات استعمال کرنے والوں میں زیادہ احتیاط سمیت کئی عوامل اس کمی میں کردار ادا کر سکتے ہیں،تاہم کسی ایک وجہ کو اس نمایاں کمی کا ذمہ دار قرار دینا فی الحال ممکن نہیں، جبکہ منشیات کی زائد مقدار سے اموات کی مجموعی تعداد اب بھی تشویشناک حد تک بلند ہے

قومی خبریں سے مزید