جے ڈی وینس کی عبدالصیّد کو سخت وارننگ: ’’میری اہلیہ کا نام اپنی زبان سے نکالنا بند کرو‘‘

جے ڈی وینس کی عبدالصیّد کو سخت وارننگ: ’’میری اہلیہ کا نام اپنی زبان سے نکالنا بند کرو‘‘

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے 31 اگست کو مشی گن میں ایک انتخابی جلسے کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار عبدالصیّد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’انتہائی، انتہائی برے شخص‘‘ قرار دیا اور سخت لہجے میں کہا کہ ’’میری اہلیہ کا نام اپنی زبان سے نکالنا بند کرو”
وینس نے یہ بیان مشی گن کے شہر اسٹرلنگ ہائٹس میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دیا،یہ جلسہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے والے سیاسی ایکشن گروپ ’’میگا اِنک‘‘ نے منعقد کیا تھا،ریپبلکن پارٹی کے امیدوار مائیک راجرز نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ نومبر کے انتخابات میں مائیک راجرز کا مقابلہ عبدالصیّد سے ہوگا
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل ترقی پسند عوامی صحت کے ماہر عبدالصیّد نے مشی گن سے امریکی سینیٹ کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کی تھی،یہ مقابلہ 2026 کے انتخابات کی اہم ترین دوڑ میں شمار کیا جا رہا ہے
مشی گن کے اس انتخاب کا نتیجہ امریکی سینیٹ میں دونوں جماعتوں کے درمیان طاقت کا توازن طے کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،اس وقت ریپبلکن پارٹی کو سینیٹ میں 53 نشستوں کے مقابلے میں ڈیموکریٹس کی 47 نشستیں حاصل ہیں

قومی خبریں سے مزید