ایس سی او اجلاس میں مودی، پیوٹن اور شی جن پنگ کی ملاقات، مصافحے کے منظر نے سب کی توجہ حاصل کرلی
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی مختصر ملاقات نے عالمی توجہ حاصل کرلی
یہ منظر اس وقت سامنے آیا جب شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما سالانہ سربراہی اجلاس کی روایتی اجتماعی تصویر کے لیے جمع ہوئے،اسی دوران مودی، پیوٹن اور شی جن پنگ ایک دوسرے کے قریب آئے اور مصافحہ کیا
تینوں رہنماؤں کے درمیان یہ مختصر مگر نمایاں لمحہ کیمروں نے محفوظ کرلیا،اجتماعی تصویر سے قبل ہونے والی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت، روس اور چین خطے کی سیاست اور عالمی طاقتوں کے بدلتے ہوئے تعلقات کے تناظر میں اہم ممالک تصور کیے جاتے ہیں
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے رہنما علاقائی سلامتی، معاشی تعاون اور باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں





