30 سال بعد ٹوپیک شکور قتل کیس کا معمہ حل، سابق گینگ لیڈر ڈیوین ’’کیفے ڈی‘‘ ڈیوس مجرم قرا
لاس ویگاس کی جیوری نے سابق کومپٹن گینگ لیڈر ڈیوین ’’کیفے ڈی‘‘ ڈیوس کو مشہور امریکی ریپر ٹوپیک شکور کے قتل میں مجرم قرار دے دیا،یہ فیصلہ تقریباً 30 سال پرانے اس قتل کے معمہ میں ایک اہم موڑ ہے
استغاثہ کے مطابق ڈیوس نے ٹوپیک شکور کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی منصوبہ بندی کی تھی،ٹوپیک کو ستمبر 1996 میں لاس ویگاس اسٹرپ کے قریب فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا گیا تھا اور چند روز بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے
ڈیوس پر الزام تھا کہ وہ اس حملے میں براہ راست فائرنگ کرنے والے شخص کے بجائے مبینہ طور پر کارروائی کا منتظم تھا،طویل عرصے تک ٹوپیک کے قتل کا کوئی ملزم عدالت کے سامنے نہیں آیا، جس کے باعث یہ کیس امریکی موسیقی کی دنیا کے سب سے مشہور حل طلب قتل کے مقدمات میں شمار ہوتا رہا
عدالت کا یہ فیصلہ ٹوپیک شکور کے قتل کے تقریباً 30 سال بعد سامنے آیا ہے





