برامپٹن: سابق وکیل پر 4.3 ملین ڈالر کے مبینہ فراڈ کا الزام

برامپٹن: سابق وکیل پر 4.3 ملین ڈالر کے مبینہ فراڈ کا الزام

پیل ریجنل پولیس کے مطابق برامپٹن کے ایک سابق وکیل کو تقریباً 4.3 ملین ڈالر کے مبینہ فراڈ کی تحقیقات کے بعد گرفتار کر کے متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں
پولیس کے مطابق 52 سالہ پونجیت سنگھ من نے مبینہ طور پر چار الگ الگ مارگیج اور چیک فراڈ اسکیمز ترتیب دیں، جن کے نتیجے میں متاثرین کو تقریباً 4.3 ملین ڈالر کا نقصان ہوا
پولیس کا کہنا ہے کہ من کا وکالت کا لائسنس جولائی 2025 میں لا سوسائٹی ٹریبونل آف اونٹاریو نے منسوخ کر دیا تھا۔ ٹریبونل کے مطابق وہ 2019 کے آخر میں ایک مارگیج فراڈ اسکیم میں جان بوجھ کر شریک ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق من کو 21 اگست 2026 کو گرفتار کیا گیا اور ان پر درج ذیل الزامات عائد کیے گئے:

  • Fraud Over $5,000 — 4 الزامات
  • Possession of Property Obtained by Crime — 4 الزامات
  • Criminal Breach of Trust — 3 الزامات
  • Uttering Forged Documents — 2
    پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ممکن ہے کہ مزید متاثرین بھی سامنے آئیں۔ اگر کسی شخص کو لگتا ہے کہ وہ اس مبینہ فراڈ سے متاثر ہوا ہے تو وہ پیل ریجنل پولیس فراڈ بیورو سے 905-453-2121، ایکسٹینشن 3335 پر رابطہ کر سکتا ہے۔
  • پولیس نے عوام کو مالی لین دین کے دوران احتیاط کرنے اور رقم منتقل کرنے یا قانونی معاہدہ کرنے سے پہلے قانونی نمائندے کی حیثیت اور لائسنس کی تصدیق کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے

قومی خبریں سے مزید