راولپنڈی میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم اہل علاقہ کے ہاتھوں پٹائی کے بعد فرار

راولپنڈی میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم اہل علاقہ کے ہاتھوں پٹائی کے بعد فرار

راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج میں 12 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جبکہ اہل خانہ اور مقامی افراد نے مبینہ ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم وہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
پولیس کے مطابق بچی جمعرات کی رات لکڑیاں لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی لیکن واپس نہیں پہنچی۔ اہل خانہ نے رات بھر اس کی تلاش جاری رکھی، تاہم بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا
جمعہ کی صبح بچی کے والد تلاش کرتے ہوئے ایک شخص کو اپنی بیٹی کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھ کر اس کے پاس پہنچے والد کے پوچھنے پر بچی نے بتایا کہ مبینہ ملزم ناظم اللہ نے اسے بہلا پھسلا کر اپنے بیٹھک میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی
واقعے کی اطلاع پھیلتے ہی بڑی تعداد میں مقامی افراد موقع پر جمع ہوگئے اور مشتعل ہو کر مبینہ ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اسی دوران ملزم ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا اور پولیس کے پہنچنے تک وہاں موجود نہیں تھا
بچی کے والد گلفراز کی درخواست پر ویسٹریج پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ سلیمان آباد کا رہائشی اور مزدور ہے
راولپنڈی کے علاقائی پولیس افسر بابر سرفراز الپا نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو موقع پر پہنچنے، تحقیقات کی نگرانی کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں اور امید ہے کہ اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید