اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے اسلام آباد میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس میں موجودہ اور سابق پارٹی ارکان سے ملاقاتیں کیں
حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کی ارکان سائرہ افضل تارڑ، جمال شاہ کاکڑ اور حافظ الرحمان دریشک کے علاوہ سابق ارکان قومی اسمبلی خواجہ خرم دستگیر اور مرتضیٰ جاوید عباسی جبکہ سابق سینیٹر بہرمند تنگی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران متعلقہ حلقوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی کہ ارکان کے حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے یہ سرگرمیاں ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیں جب وہ صوبائی سیاست میں ایک عرصے سے نسبتاً کم متحرک نظر آ رہے تھے
انہوں نے وزیراعظم کے نوجوان پروگرام سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کی اجلاس میں نوجوانوں کے لیے جدید فنی تربیتی کورسز شروع کرنے پر زور دیا گیا، خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور چھوٹے شہروں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے
اجلاس میں اس تجویز پر بھی بات ہوئی کہ تربیتی کورسز کے دوران نوجوانوں کو ماہانہ وظائف فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنی فنی تعلیم مکمل کر سکیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے کے بعد نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومتی سطح پر مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی
حمزہ شہباز کی اسلام آباد میں حالیہ سیاسی سرگرمیوں کو مسلم لیگ ن کی وفاقی سطح پر ان کے ممکنہ نئے سیاسی کردار کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
حمزہ شہباز کی اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں تیز، پارٹی ارکان اور سابق ارکان سے اہم ملاقاتیں
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے اسلام آباد میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس میں موجودہ اور سابق پارٹی ارکان سے ملاقاتیں کیں
حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کی ارکان سائرہ افضل تارڑ، جمال شاہ کاکڑ اور حافظ الرحمان دریشک کے علاوہ سابق ارکان قومی اسمبلی خواجہ خرم دستگیر اور مرتضیٰ جاوید عباسی جبکہ سابق سینیٹر بہرمند تنگی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران متعلقہ حلقوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی کہ ارکان کے حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے یہ سرگرمیاں ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیں جب وہ صوبائی سیاست میں ایک عرصے سے نسبتاً کم متحرک نظر آ رہے تھے
انہوں نے وزیراعظم کے نوجوان پروگرام سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کی اجلاس میں نوجوانوں کے لیے جدید فنی تربیتی کورسز شروع کرنے پر زور دیا گیا، خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور چھوٹے شہروں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے
اجلاس میں اس تجویز پر بھی بات ہوئی کہ تربیتی کورسز کے دوران نوجوانوں کو ماہانہ وظائف فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنی فنی تعلیم مکمل کر سکیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے کے بعد نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومتی سطح پر مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی
حمزہ شہباز کی اسلام آباد میں حالیہ سیاسی سرگرمیوں کو مسلم لیگ ن کی وفاقی سطح پر ان کے ممکنہ نئے سیاسی کردار کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے





