نیپال میں تباہ کن سیلاب: 24 کینیڈین شہری لاپتا، ہلاکتیں 160 تک پہنچ گئیں

نیپال میں تباہ کن سیلاب: 24 کینیڈین شہری لاپتا، ہلاکتیں 160 تک پہنچ گئیں

کٹھمنڈو: نیپال اور چین کی سرحدی علاقے میں آنے والے شدید اور اچانک سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے تازہ اطلاعات کے مطابق کم از کم 160 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ لاپتا افراد میں 24 کینیڈین شہری بھی شامل ہیں
نیپال کے حکام کے مطابق سیلاب نے متعدد دیہات، سڑکوں، پلوں اور بجلی کے منصوبوں کو نقصان پہنچایا چین کے تبت علاقے میں بھی مٹی کے تودے اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتیں اور بڑی تعداد میں افراد لاپتا ہوئے ہیں
نیپال میں کینیڈین سفارتخانے کے مطابق 24 کینیڈین شہریوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ Global Affairs Canada مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ضرورت پڑنے پر متاثرہ کینیڈین شہریوں کو قونصلر مدد فراہم کرے گا
وزیراعظم مارک کارنی نے سیلاب کو انتہائی تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے تیار ہے
نیپالی حکام کے مطابق تقریباً 403 افراد لاپتا ہیں، جن میں 341 غیر ملکی شہری شامل ہیں

قومی خبریں سے مزید