شہزادہ ہیری اور میگھن کی 6 سال بعد برطانیہ واپسی، بچوں کی تعلیم کے لیے بڑا فیصلہ یا شاہی خاندان سے نئے تعلقات کی کوشش؟

شہزادہ ہیری اور میگھن کی 6 سال بعد برطانیہ واپسی، بچوں کی تعلیم کے لیے بڑا فیصلہ یا شاہی خاندان سے نئے تعلقات کی کوشش؟

لندن: شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 6 سال امریکا میں رہنے کے بعد دوبارہ برطانیہ منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، جس خبر نے برطانوی شاہی خاندان اور سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے،امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق پیپلز اور دی ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اگست میں برطانیہ منتقل ہوں گے، جبکہ ان کے 2 بچے، شہزادہ آرچی اور شہزادی لیلی بیٹ، ستمبر میں برطانیہ میں اسکول شروع کریں گے
رپورٹ کے مطابق جوڑے کا کیلیفورنیا کے مونٹی سیٹو اور پرتگال میں موجود اپنے گھر برقرار رکھنے کا امکان ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ واپسی مکمل طور پر امریکا چھوڑنے کے بجائے خاندان کی زندگی اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک نئی ترتیب ہو سکتی ہے
ہیری اور میگھن نے 2021 میں اوپرا ونفرے کو دیے گئے انٹرویو میں شاہی خاندان کے اندر نسل پرستی اور دیگر سنگین مسائل کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد دونوں نے برطانیہ میں شاہی زندگی سے فاصلہ اختیار کرلیا تھا،اسی وجہ سے ان کی واپسی نے سوشل میڈیا پر حیرت، طنز، خوشی اور شدید سوالات کو جنم دیا ہے،بعض صارفین نے یہ سوال اٹھایا کہ جن حالات اور الزامات کے باعث جوڑے نے برطانیہ چھوڑا، ان کے باوجود اب واپسی کی ضرورت کیوں پیش آئی
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے شاہ چارلس سوم کی صحت، مالی معاملات اور ہیری و میگھن کے مستقبل کے منصوبوں سمیت مختلف قیاس آرائیاں بھی کی ہیں، تاہم ان دعوؤں کی کوئی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی،فی الحال سامنے آنے والی رپورٹس میں واپسی کی بنیادی وجہ بچوں کی برطانیہ میں تعلیم کو قرار دیا گیا ہے
ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب شاہی خاندان کے ساتھ ان کے تعلقات اب بھی پیچیدہ سمجھے جاتے ہیں،اس لیے اصل سوال یہ ہے کہ کیا بچوں کی تعلیم کے لیے یہ محض ایک خاندانی فیصلہ ہے یا 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات کی ایک نئی شکل کا آغاز بھی ثابت ہوگا

قومی خبریں سے مزید