لاہور میں داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور میں داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور کے علاقے چوہنگ کی برکت کالونی میں گھریلو تنازع پر داماد نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی، ساس، سسر اور سالے کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی
پولیس کے مطابق 25 سالہ عمران شوکت نے تقریباً 6 ماہ قبل سمیعہ بی بی سے نکاح کیا تھا، تاہم گھریلو ناچاقی کے باعث سمیعہ اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی,پولیس کا کہنا ہے کہ عمران آج صبح اپنی بیوی کو ساتھ لے جانے کے لیے رائفل لے کر سسرال پہنچا
پولیس کے مطابق سمیعہ کی جانب سے ساتھ جانے سے انکار پر عمران نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سمیعہ بی بی، اس کے والد علی خان، والدہ شمائلہ بی بی اور بھائی ذیشان جاں بحق ہوگئے,بعد ازاں عمران شوکت نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا,پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان پہلے بھی تنازع اور مقدمات کا معاملہ سامنے آچکا تھا

قومی خبریں سے مزید