سنی دیول کی ’’بٹوارہ 1947‘‘ کی باکس آفس پر کمزور شروعات، ’’آواراپن 2‘‘ نے پہلے ہی دن تقریباً 4 گنا زیادہ کمائی

سنی دیول کی ’’بٹوارہ 1947‘‘ کی باکس آفس پر کمزور شروعات، ’’آواراپن 2‘‘ نے پہلے ہی دن تقریباً 4 گنا زیادہ کمائی

ممبئی: سنی دیول اور پریتی زنٹا کی فلم ’’بٹوارہ 1947‘‘ نے بھارتی سینما گھروں میں پہلے روز 5.75 کروڑ روپے نیٹ کمائے، تاہم عیدِ آزادی کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم کو اسی روز ریلیز ہونے والی عمران ہاشمی کی ’’آواراپن 2‘‘ سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا
تجارتی اعداد و شمار کے مطابق ’’بٹوارہ 1947‘‘ نے پہلے روز بھارت میں 8,721 شوز سے 5.75 کروڑ روپے نیٹ کمائے، جبکہ اس کا مجموعی بھارتی کلیکشن تقریباً 6.84 کروڑ روپے رہا
اس کے مقابلے میں ’’آواراپن 2‘‘ نے پہلے روز تقریباً 21 کروڑ روپے نیٹ کمائے، یعنی سنی دیول کی فلم کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ،اس طرح عمران ہاشمی کی فلم نے پہلے ہی دن باکس آفس پر واضح برتری حاصل کر لی
’’بٹوارہ 1947‘‘ کی ہدایت کاری راجکمار سنتوشی نے کی ہے اور فلم میں سنی دیول، پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، کرن دیول اور علی فضل نمایاں کرداروں میں ہیں،فلم 1947 کی تقسیمِ ہند کے پس منظر میں بنائی گئی ہے
فلم کو سنی دیول کی اداکاری کے حوالے سے پذیرائی بھی ملی، تاہم ابتدائی تجارتی کارکردگی توقعات کے مقابلے میں معمولی رہی،دوسری جانب ’’آواراپن 2‘‘ کو اپنے مقبول پیش رو کی یاد اور عمران ہاشمی کی واپسی کے باعث شائقین کی جانب سے خاصی توجہ ملی
تاہم پہلے دن کی کمائی سے حتمی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔ یومِ آزادی اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث ’’بٹوارہ 1947‘‘ کے لیے اگلے دنوں میں کمائی بڑھانے کا موقع موجود ہے

قومی خبریں سے مزید