ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ’’جلد آبنائے ہرمز امریکی علاقہ ہوگی‘‘، ایران پر مزید سخت اقتصادی اقدامات کی دھمکی

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ’’جلد آبنائے ہرمز امریکی علاقہ ہوگی‘‘، ایران پر مزید سخت اقتصادی اقدامات کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز کے حوالے سے انتہائی سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بہت جلد آبنائے ہرمز امریکی علاقہ ہوگی‘‘
ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران پر دباؤ بڑھایا جائے گا،ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والی توانائی کی ترسیل کو شدید خطرات لاحق ہیں
امریکی صدر نے امریکی عوام کو بھی خبردار کیا کہ موجودہ حالات میں پٹرول کی بلند قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور لوگوں کو اس اضافے کے لیے تیار رہنا چاہیے
آبنائے ہرمز خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان واقع دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے،عالمی سطح پر سمندری راستے سے منتقل ہونے والے تیل کا ایک بڑا حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے، اس لیے یہاں کسی بھی قسم کی طویل رکاوٹ عالمی توانائی کی منڈی کو شدید متاثر کر سکتی ہے
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقے میں تبدیل کرنے کا بیان خطے میں جاری کشیدگی کو ایک نئی سطح پر لے جاتا ہے،تاہم کسی بین الاقوامی بحری گزرگاہ کو یکطرفہ طور پر امریکی علاقہ قرار دینا ایک انتہائی پیچیدہ قانونی اور بین الاقوامی معاملہ ہوگا، اس لیے ٹرمپ کے اس بیان کو فی الحال ایک سیاسی اور عسکری دعوے کے طور پر ہی دیکھنا چاہیے، نہ کہ کسی نافذ شدہ قانونی تبدیلی کے طور پر

قومی خبریں سے مزید