یو ایس ایس ابراہم لنکن کے حالات پر تشویش مسترد، ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں تعیناتی کو ناکافی قرار دے دیا

یو ایس ایس ابراہم لنکن کے حالات پر تشویش مسترد، ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں تعیناتی کو ناکافی قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طویل عرصے سے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر فوجیوں کے رہائشی حالات سے متعلق اہلِ خانہ کی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کی طویل تعیناتی بھی ان کے نزدیک ’’کافی طویل نہیں‘‘
یو ایس ایس ابراہم لنکن 250 سے زائد دن سے تعینات ہے اور اس کی طویل تعیناتی کے دوران جہاز پر موجود فوجیوں کو درپیش حالات کے حوالے سے اہلِ خانہ نے تشویش ظاہر کی ہے
جمعہ کو ایک صحافی نے صدر ٹرمپ سے جہاز پر فوجیوں کے حالات کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے تشویش کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جہاز اس وقت حرکت کر رہا ہے یا بہت جلد روانہ ہوگا اور اس کی جگہ اسی نوعیت کا ایک دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کیا جا رہا ہے
ٹرمپ نے کہا کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن کی جگہ ایک اور بحری جہاز آ رہا ہے،وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی فوج یو ایس ایس جارج واشنگٹن کو مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کرکے ابراہم لنکن کی جگہ لینے کی تیاری کر رہی ہے
صدر ٹرمپ نے اس کے برعکس طویل تعیناتی پر تشویش ظاہر کرنے کے بجائے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحری تعیناتی ’’کافی طویل نہیں‘‘،ان کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے دوران واشنگٹن خطے میں اپنی بحری موجودگی برقرار رکھنے پر زور دے رہا ہے
یو ایس ایس ابراہم لنکن امریکی بحریہ کے بڑے طیارہ بردار بحری جہازوں میں شامل ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں اس کی موجودگی خطے میں امریکی فوجی تعیناتی کا ایک اہم حصہ ہے

قومی خبریں سے مزید