بلوچستان کے ژوب اور چمن میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ژوب اور چمن میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں، بالخصوص ژوب اور چمن میں بدھ کے روز 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
محکمہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی متعدد علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ خوفزدہ شہریوں نے کلمہ طیبہ اور قرآن پاک کی آیات کا ورد بھی کیا
حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید