بحیرۂ احمر میں حوثیوں کا تجارتی جہاز پر حملہ، تین پاکستانی جاں بحق

بحیرۂ احمر میں حوثیوں کا تجارتی جہاز پر حملہ، تین پاکستانی جاں بحق

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں یمن کے حوثیوں کی جانب سے ایک تجارتی جہاز پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں تین پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاں بحق پاکستانیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام آباد واقعے کی مزید تفصیلات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے
حملے کا نشانہ تنزانیہ کے پرچم والا تجارتی جہاز تحامہ بنا جس کے عملے میں مختلف ممالک کے شہری شامل تھے
حملے میں تین پاکستانیوں کے علاوہ ایک انڈونیشی شہری بھی جاں بحق ہوا جبکہ ایک پاکستانی شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان غیر جنگی تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے
انہوں نے کہا کہ ایسے حملے بے گناہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بحری آمدورفت کی آزادی، بحری سلامتی اور بحیرۂ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہیں
پاکستان واقعے کی مزید تفصیلات اور حملے کے حالات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ سعودی حکام اور یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت سے رابطے میں ہے

قومی خبریں سے مزید