پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے دونوں گروپوں میں جمعہ کی رات صلح ہو گئی ہے اور قاسم مجید گروپ کے ممبران نے لودھی اور جان گروپ کی مذاکراتی ٹیم سے قاسم مجید کو پریڈ کمیٹی سے برطرف کرنے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے ، مذاکرات کے نتیجے میں لودھی اور جان گروپ نے احمد خان کو پریڈ کمیٹی کا چئیرمین تسلیم کرلیا ہے جبکہ کمیٹی کی صدارت کے عہدے کے لیے ڈاکٹر حق کے نام پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے ، پریڈ کمیٹی کے ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے ، قاسم مجید نے اگر مذاکرات میں ہونے والے فیصلوں کو تسلیم کرلیا تو انکی پریڈ کمیٹی کی ممبر شپ بحال کرکے پریڈ میں پٹہ ڈالنے کی اجازت دیدی جائے گی ، جمعہ کی رات گئے دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قاسم مجید گروپ کی سربراہی احمد خان نے کی جبکہ لودھی ، جان گروپ کےسربراہ مزرا خاور بیگ تھے اور انکے ہمراہ تحریک انصاف کے متحرک کارکن پرویز احمد اور تحریک انصاف نیویارک کے دیگر کارکنان بھی شامل تھے تھے ، واضع رہے پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی میں ممبران کی اکثریت کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جبکہ احمد جان پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے سنئیر رہنما ہیں اور پریڈ کمیٹی کے قبضہ گروپ کے سربراہ منیر لودھی کا تعلق “پاکستان موقع “دیکھ پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں ، یہاں دلچسپ امر یہ ہے قاسم مجید گروپ گزشتہ دو ماہ سے مخالف گروپ کے خلاف عدالت جانے کی دھمکیاں دے رہا تھا تاہم دو روز قبل جب مخالف گروپ نے وکیل سے نوٹس بھجوایا جس کے دوسرے روز ہی قاسم مجید گروپ نے نہ صرف ہتھیار ڈال دئیے بلکہ قاسم مجید کی بھی بلی چڑھا دی





