کراچی، : قبضہ گروپ پیلی بھیت کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی تک پہنچ گیا

کراچی، : قبضہ گروپ پیلی بھیت کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی تک پہنچ گیا

ڈیپ نامی اسکول کے پرانے اسٹرکچر گراؤنڈ پلس ون پر غیرقانونی نقشے کے بغیر دوسرا کمرشل فلور تعمیر
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی گلشن ٹاؤن کے اے ڈی عدیل قریشی سب اچھاہے کا راگ الاپ رہے ہیں کاروائی کا مطالبہ
کراچی رپورٹ(محمد احمد) گلشن ٹاؤن ضلع شرقی کے علاقے پیلی بھیت کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سیکٹر 18A میں واقع ڈیپ نامی اسکول جوکہ پرانا گراؤنڈ پلس ون بناہواتھا جس پر عدنان عزیز نامی شخص نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی گلشن ٹاؤن اسکیم 33 کے اے ڈی عدیل قریشی کی ملی بھگت سے دوسرا غیرقانونی کمرشل فلور تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہیں مذکورہ بالا غیرقانونی کمرشل تعمیرات سے علاقائی انفراء اسٹرکچر پر شدید دباؤ پڑنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے سوسائٹی قوانین اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مروجہ قوانین کی سنگین پامالیوں کے بعد علاقہ مکینوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے اور مطالبہ کررہے ہیں کہ مذکورہ غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جائے

قومی خبریں سے مزید