امریکی فوجی کمانڈر کا انتباہ: اسرائیل کا دفاع کرتے کرتے امریکی بحریہ پر شدید دباؤ
امریکی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ممکنہ میزائل حملوں کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں مسلسل مصروفیت کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے وسائل پر شدید دباؤ بڑھ رہا ہے، جس سے خطے میں امریکہ کے اپنے مفادات کے تحفظ کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی یورپی کمانڈ کے سربراہ جنرل الیکسس گرنکیوچ نے پینٹاگون کے حکام کو آگاہ کیا ہے کہ بحری فوجی وسائل تیزی سے محدود ہوتے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اسرائیل کے دفاع اور خطے میں اپنی دیگر عسکری ذمہ داریوں کے درمیان مشکل توازن کا سامنا کر رہا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ اپنے THAAD میزائل دفاعی نظام کے تقریباً نصف انٹرسیپٹرز استعمال کر چکا ہے، جبکہ ان کی تیاری اور دوبارہ فراہمی کی رفتار استعمال کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال واشنگٹن کے لیے ایک اہم آزمائش بن گئی ہے، کیونکہ اسے بیک وقت مختلف محاذوں پر اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنے اور اپنے اسٹریٹجک مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا





