وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگ کشمیر کو کراچی نہیں بننے دیں گے بلکہ وہ کشمیر کو لاہور جیسا دیکھنا چاہتے ہیں۔
احسن اقبال نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول صاحب! کشمیری آپ کی اور ہماری جماعت کی کارکردگی جانتے ہیں جبکہ لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ کس کے دورِ حکومت میں کرپشن کے بازار گرم ہوتے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 90 فیصد پاکستان لاہور والی ترقی کو ووٹ دے گا، مسلم لیگ ن کی کارکردگی پورے پاکستان میں مقبول ہے اور مسلم لیگ ن پاکستان کی مضبوطی کی علامت ہے، یہاں یہ امر دلچسی سے ہرگز خالی نہیں گزشتہ چھ ماہ سے لاہور کے دل چوک یتیم خانہ نیازی اڈہ اور اطراف کی تمام بستیوں میں پانی مکمل بند ہے اور علاقے کے لوگ پانی کے حصول کے لیے مسجدوں اور علاقے میں کام کرنے والی فیکٹریوں کے ترلے ڈالتے پھر رہے ہیں مذکورہ علاقہ وزیراعظم کے ایڈوئزر برائے یوتھ افئیر رانا مشہود کا سابقہ حلقہ ہے جہاں سے اب حافظ نعمان ن لیگ کے ایم این اے ہیں ، علاقے کے لوگوں کی جاری کردہ ویڈیو دیکھ کر کہا جارہا ہے مذکورہ علاقے میں نہ صرف پانی نہیں ہے بلکہ تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی خوفناک فقدان ہے جبکہ لاہور کے صحافتی حلقوں کا دعویٰ ہے لاہور اب دو مختلف شہروں میں مکمل تبدیل ہوچکا ہے ایک وہ جو نہر سے پار گلبرگ سے شروع ہو کر ائیرپورٹ تک جاتا ہے جہاں ملک اور صوبے کی حکمراں اشرافیہ رہتی ہے دوسرا شہر لاہور وہ ہے جہاں عام پاکستانی رہتا ہے
سرخیاں
کشمیر میں اقتدار کی ہوس میں احسن اقبال کے تاریخی جھوٹ





