امریکہ اور ایران کی بڑھتی کشیدگی سے خام تیل مہنگا ہو گیا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور بحیرہ احمر کی اہم بحری گزرگاہ بند ہونے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً1.25 فیصد اضافے کے بعد 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی1.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اس ہفتے کے دوران دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً12 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ منڈی میں بے چینی اس وقت بڑھی جب امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف حملوں میں شدت پیدا کی، جبکہ ایران کی جانب سے یمن کے حوثی گروہ کو بحیرہ احمر کی اہم بحری گزرگاہ بند کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی




