حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ، بیرسٹر گوہر نے نئے اور منفرد احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا

اسلام آباد : حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کوششیں ایک بار پھر ناکام ہو گئیں ہیں اور تحریک انصاف کے عبوری چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی کوشش کرنے میں ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے
ہم نے خان صاحب کے وژن کے مطابق ملک کی خاطر بات چیت کی ہر کوشش کر کے دیکھ لی لیکن بات پیش کش سے آگے نہیں بڑھ سکی اس لیے اس مرتبہ لائحہ عمل اور احتجاج میں delay نہیں ہو گا ۔
عبوری چئیرمن گوہر علی خان نے کہا ہے ہمارا وعدہ بھی ہے اور دعویٰ بھی اس بار احتجاج مختلف بھی ہوگا اور عوامی شرکت سے بھرپور ہوگا ، ادھر تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کی کوششیں ناکام ہونے کے اعلان پر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے جب مذاکرات کے آغاز کی پہلی شرط ہی یہ ہوگی کہ مذاکرات میں گائیڈ لائن لینے کے لیے عمران خان سے مذاکرات کا بندوبست کیا جائے تو مذاکرات ختم ہی ہونے ہیں کہ تحریک انصاف جانتی ہے عمران خان سے ہم ملاقات نہیں کروا سکتے جو کروا سکتے ہیں انکی برف پگھلانے کے لیے مذاکرات کی کوشش کررہے ہیں

قومی خبریں سے مزید