پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان امن کوششوں سے دستبرداری کا تاثر مسترد کر دیا

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان امن کوششوں سے دستبرداری کا تاثر مسترد کر دیا

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے کی سفارتی کوششوں سے دستبردار ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امن کا عمل کسی ایک مرحلے پر ختم نہیں ہوتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں اگرچہ کشیدگی غالب دکھائی دے رہی ہے، لیکن امید ہے کہ بالآخر مذاکرات اور سفارت کاری کی راہ ہی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی اصولی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کا مؤقف مستقل طور پر یہی رہا ہے کہ اختلافات کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارتی ذرائع سے تلاش کیا جانا چاہیے، اور اسی پالیسی پر آئندہ بھی عمل جاری رکھا جائے گا

قومی خبریں سے مزید