پاکستان تیس لاکھ نوجوانوں کو ہائ ٹیک ٹرینگ دے رہا ہے،اپنا کے اسی فیصد ڈاکٹروں نے ملک کو کچھ نہیں دیا ، رانا مشہود کا نیویارک میں خطاب

پاکستان تیس لاکھ نوجوانوں کو ہائ ٹیک ٹرینگ دے رہا ہے،اپنا کے اسی فیصد ڈاکٹروں نے ملک کو کچھ نہیں دیا ، رانا مشہود کا نیویارک میں خطاب

مسلم لیگ ن کے رہنما اوروفاقی کابینہ میں مشیر برائے یوتھ افئیر رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے پاکستان تیس لاکھ آئ ٹی ٹرینڈ نوجوان تیار کررہا ہے جن میں سے بیس لاکھ نوجوانوں کو ملک میں اور آٹھ لاکھ کو بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ، رانا مشہود جو اقوام متحدہ میں یوتھ کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں مقامی مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور صحافیوں سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے دعوے کیا پاکستان اور خصوصا نوجوانوں کے لیے بڑی اصلاحات ہمیشہ مسلم لیگ حکومت نے ہی کی ہیں اُنہوں کہا ہے حکومت نے ایک انڈومنٹ فنڈ قائم کرکے ملک کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ سمیت دنیا بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھیجا ہے ، میان خود یارورڈ جیسے تعلمی اداروں میں ایسے پاکستانی نوجوانوں سے ملا ہوں جنہوں نے وعدہ کیا ہے وہ اپنی تعلیم مکمل کرکے واپس آکر ملک کی خدمت کریں گے وزیر اعظم کے مشیر برائے یوتھ آف فئیر ز نے کہا ہے نوجوان کے لیے اس وقت آسان قرض سے لیکر درجنوں ایسے پروگرام کام کررہے ہیں جو ملک کے نوجوانوں کے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا ہے مسلم لیگ ن کو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں زبردستی ہروا کر ایسی حکومت بنائ گئی جس نے ملک کو دیوالیہ کے نزدیک پنچا دیا تھا اگر دو ہزار بائیس میں پی ڈی ایم کی حکومت فوری اقدامات نہ کرتی تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ، رانا مشہور نے دعویٰ کیا دو ہزار چوبیس کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن سے متعدد نشستیں چھینی گئیں جن میں شہباز شریف کی ایک نشست اور سعد رفیق کی نشست بھی شامل ہے انہوں نے کہا انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والے پہلے یہ تو بتائیں انہوں الیکشن کمیشن میں دھاندلی سے نشستیں چھینے یا انتخابی بے ضابطگی کے خلاف کتنی پٹیشنز دائر کی ہیں ؟ رانا مشہود نے یہ بھی دعویٰ کیا انتخابی پٹیشنز میں انتخابات پر انگلی اٹھانے والوں کی کل چونتیس عذاداری کی درخواستیں ہیں جبکہ باقی اڑتالیس پٹیشنز اتحادی جماعتوں یا دوسری سیاسی پارٹیوں کی ہیں جن میں جمعیت علمائے اسلام سے لیکر متعدد پارٹیاں شامل ہیں ، رانا مشہود نے امریکن پاکستانی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنا کے سالانہ کنونشن میں اپنی شرکت اور وہاں ڈاکٹرز کی جانب سے کیے جانے والے تلخ سوالات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا ، اپنا کے ممبران نے اپنی گفتگو میں حکومت اور موجودہ سیاسی نظام پر سخت تنقید کی ، میں نے اس موقع پر ان سے پوچھا آپ میں سے کتنے ہیں جنہوں نے سرکاری میڈیکل کالجز سے تعلیم حاصل کی اور پھر یہاں آئے، جوابا اسی فیصد نے جب ہاتھ کھڑے کیے تو میں نے پوچھا آپ نے ملک کو یا ان تعلیمی اداروں کو کیا لوٹایا جن کی بدولت آپ نے اتنی ترقی کی تو ممبرز اپنا کی اکثریت نے خاموشی کو ہی غنیمت جانا تاہم انہوں نے اس موقع پر وعدہ کیا وہ اب پوری کوشش کریں گے اپنے تعلیمی اداروں کے ساتھ ملک کے لیے کوئ بڑا کام کرسکیں،یاد رہے مسلم لیگ کی وفاقی حکومت کے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر قریبا گزشتہ تین ہفتوں سے امریکہ کے دورے پر ہیں اور امریکہ کے مختلف شہروں میں آباد کمیونٹی کے مخصوس اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے ہمیشہ قریب رہنے والے افراد کی جانب سے سجائ جانے والی تقریبات کو رونق بخش رہے ہیں جبکہ احسن اقبال جنہوں نے ہیوسٹن کا طویل دورہ کیا اور اس میں اسپیس سنٹر بھی گئے جہاں سے واپسی پر فرمایا پاکستانیوں کو بھی جلد اسپیس لے جایا جائے گا، احسن اقبال کے دورے پر نظر رکھنے والے پاکستانی تنقید نگاروں نے احسن اقبال کے اس دعوے پر کہا ہے پاکستانی سیاست میں زبان کا استعمال ضرور سکھایا جاتا ہے مگر یہ نہیں بتایا جاتا اس زبان کو منہ کے اندر کب کہاں رکھنا ہے ، دعوے کرنا اور بھول جانا پاکستانی سیاست کا بنیادی رکن ہے ، ان تنقید نگاروں کا کہنا ہے ملک میں بے روزگاری غربت بھوک میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے معاشی اعشاریے حکومت کا منہ چڑا رہے ہیں اور حکومتی اخراجات میں کمی کے اعلانات کرنے والی حکومت کے وزرا ، ایڈوئزر اور پارٹی کے رہنما سرکاری اخراجات پر یورپ امریکہ گھوم رہے ہیں اور ایسی کانفرنسوں میں شرکت کو بہانہ بناتے ہیں جن میں دنیا کے اہم ممالک کے حکومتی اراکین کا دور دور تک آنے کا کوئ امکان نہیں ہوتا

قومی خبریں سے مزید