مصنوعی ذہانت نے تصویر میں کتا تو شامل کر دیا، مگر چہرہ بدلنے پر صارف پریشان ہو گئی

مصنوعی ذہانت نے تصویر میں کتا تو شامل کر دیا، مگر چہرہ بدلنے پر صارف پریشان ہو گئی

ایک خاتون نے اپنی تصویر میں صرف ایک کتا شامل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا، لیکن نتیجے میں مصنوعی ذہانت نے اس کے چہرے کو بھی تبدیل کر دیا، جس نے اسے حیران اور بے آرام کر دیا۔

برطانوی جریدے میری کلیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس کے ساتھی نے ایک تصویر کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیل کرنے کی کوشش کی تاکہ ایسا دکھائی دے کہ وہ ایک ڈالمیشن نسل کے کتے کو پٹے سے پکڑے ہوئے ہے۔ مقصد صرف تصویر میں کتے کا اضافہ کرنا تھا، لیکن مصنوعی ذہانت نے خود ہی اس کے چہرے کو بھی “بہتر” بنانے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق جب تصویر واپس آئی تو خاتون کی پہلی نظر کتے پر نہیں بلکہ اپنے چہرے پر پڑی۔ اسے محسوس ہوا کہ مصنوعی ذہانت نے اس کی ظاہری شکل میں ایسی تبدیلیاں کر دی ہیں جو اس کی اصل شخصیت اور شناخت سے مختلف تھیں۔

خاتون نے سوال اٹھایا کہ مصنوعی ذہانت کس بنیاد پر فیصلہ کرتی ہے کہ کسی شخص کی “بہتر” تصویر کیسی ہونی چاہیے۔ اس واقعے نے ایک بڑے مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہے کہ تصویری مصنوعی ذہانت صرف ترمیم کا ذریعہ نہیں رہی بلکہ بعض اوقات وہ اپنی مرضی سے خوبصورتی کے معیار بھی لاگو کرنے لگتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جدید مصنوعی ذہانت کے تصویری نظام چند لمحوں میں وہ کام کر سکتے ہیں جس کے لیے ماضی میں ماہر فوٹو ایڈیٹرز کو گھنٹوں محنت کرنا پڑتی تھی۔ تاہم اس سہولت کے ساتھ یہ سوال بھی پیدا ہو رہا ہے کہ آیا یہ ٹیکنالوجی لوگوں کی حقیقی شناخت کو تبدیل کر رہی ہے یا صرف تصاویر کو بہتر بنا رہی ہے۔

مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ یہ بحث بھی شدت اختیار کر رہی ہے کہ انسانوں کی شکل، جسمانی خصوصیات اور خوبصورتی کے تصورات پر ٹیکنالوجی کا کتنا اثر ہونا چاہیے

قومی خبریں سے مزید