ستاروں سے سجی شادی، ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی تقریب میں حیران کن مہمانوں کی آمد

ستاروں سے سجی شادی، ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی تقریب میں حیران کن مہمانوں کی آمد
نیویارک: معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال کے ستارے ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریب میں ہالی ووڈ، موسیقی اور کھیلوں کی دنیا کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں بعض ایسے نام بھی شامل تھے جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
تقریب میں بریڈ پٹ اور نکی گلیزر سمیت کئی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔ ان کے علاوہ تفریح، کھیل اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ متعدد معروف افراد بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کو سال کی سب سے زیادہ زیرِ بحث تقریبات میں شمار کیا جا رہا ہے، جہاں بڑی تعداد میں قریبی دوستوں، خاندان کے افراد اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
مہمانوں کی فہرست نے مداحوں میں خاص دلچسپی پیدا کی، کیونکہ اس میں موسیقی، فلم، کھیل اور ثقافتی دنیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں
یہ تقریب صرف ایک شادی نہیں بلکہ دنیا کی معروف ترین شخصیات کے اجتماع کے طور پر بھی توجہ کا مرکز بنی، جس نے ایک بار پھر ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی عالمی مقبولیت کو نمایاں کر دیا

قومی خبریں سے مزید