بچیوں سے جنسی زیادتی اور پہ در پہ قتل، رحیم یار خان میں بھی بچی سے زیادتی اور قتل

بچیوں سے جنسی زیادتی اور پہ در پہ قتل، رحیم یار خان میں بھی بچی سے زیادتی اور قتل

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں کھیت سے 6 سال کی بچی کی لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز لاپتا ہوئی تھی، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، یاد رہے ابھی چند دن پہلے ہی سرگودھا میں ایک ننھی بچی سے زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا ، ادھر پولیس کے ذرائع کا دعویٰ ہے ملک میں بڑھتے تشدد کی وجہ غربت اور اسکے نتیجے میں بڑھتے نفسیاتی مسائل ہیں جبکہ ناخواندگی اس تشدد میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہے

قومی خبریں سے مزید